راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں مبینہ طور پر نازیبا حرکات اور محفل رقص کرانے کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر سیشن کورٹ کے چوکیدار کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں درج کی گئی۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی گئی جس میں جوڈیشل کمپلیکس کے اندر مرد و خواتین کو نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مقدمے کے مطابق یہ واقعہ جوڈیشل کمپلیکس کے اس حصے میں پیش آیا جو وکلا کے زیر استعمال ہے