مہم کسانوں کی خوشحالی، زرعی ترقی اور قومی معیشت کے استحکام کی ضامن :مقررین
دیپالپور(خصوصی رپورٹ) تحصیل دیپالپور میں "زیادہ گندم اگاؤ مہم" کے تحت بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ روڈ شو اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ڈیرہ ملک محمد آصف، موضع پھلرون وزیر کے حجرہ شاہ مقیم میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت توسیع دیپالپور کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر طاہر منیر بٹ، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی دیپالپور کیمپس، ڈاکٹر محمد آصف رفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور، اور ڈاکٹر محمد رضوان، اسسٹنٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس دیپالپور سمیت علاقائی زمینداروں، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر زراعت پنجاب کے وڑن کے مطابق زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت کو فروغ دینا اور کسانوں کو جدید سائنسی طریقہ کاشت سے روشناس کرانا تھا۔ طلبا و طالبات نے گھروں اور کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں کو گندم کی زیادہ کاشت کی ترغیب دی۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی یہ مہم کسانوں کی خوشحالی، زرعی ترقی اور قومی معیشت کے استحکام کی ضامن ہے۔