مفت آن لائن ارننگ اور فری لانسنگ سیمینار کا انعقاد

 لاہور(خصوصی رپورٹ)مسلم یوتھ لیگ اور اپنا کمائو کے اشتراک سے مفت آن لائن ارننگ اور فری لانسنگ سیمینار کا انعقاد، نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ سیمینار سے مسلم یوتھ لیگ کے صدر تابش قیوم،اپنا کما ئو کے ڈائریکٹر ملک وقاص سعید ودیگرنے خطاب کیا۔ مختلف سیشنز ہوئے، ملک وقاص نے ای کامرس اورترجمان مسلم یوتھ لیگ زمان سیف نے ڈیجیٹل پروڈکٹس پر عملی تربیت دی۔ تابش قیوم نے خطاب میں کہا نوجوانوں کو مایوس ہونے کی بجائے آگے بڑھنا چاہئے،ہنر سیکھیں، آگے بڑھیں، آپ ملک کا سرمایہ ہیں،ہمارا مقصد نوجوانوں کو اختلافات اور نفرت کی سیاست سے نکال کر ملک کی خدمت کیلئے متحد کرنا ہے۔یوتھ ڈائیلاگ بھی ہوا،مہمانوں نے نوجوانوں کو درپیش مسائل پر سوالات کے جواب دئیے۔