غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کی مہم کوکو مزید تیز اور م ئوثر بنایا جائے:سی سی پی او
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ امن عامہ کا قیام اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ لاہور پولیس شہریوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح الرٹ ہے۔انہوں نے یہ بات کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ماڈل ٹا ئون اور کینٹ ڈویڑنز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں لاء اینڈ آرڈراور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے افسران کو ہدایت کی کہ اہم مقامات پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے اور موجودہ حالات کے پیشِ نظر پولیس فورس ہمہ وقت چوکس رہے۔بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے، اس مہم کو مزید تیز اور م ئوثر بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی T20 ٹرائی نیشن سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں اور ضمنی انتخاب 2025ء کیلئے بھی جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جوئے کے مکروہ دھندے کے خاتمے اور اے و بی کیٹیگری کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے ہارڈ کور پولیسنگ اپنائی جائے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید، ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ماڈل ٹا ئون اور کینٹ ڈویڑنز کے ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انوسٹی گیشن نے شرکت کی۔