کانسٹیبل شاہد کوسزا دی جا چکی ، پرانی ویڈیو نشر کرنا افسوسناک:ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر میں پولیس اہلکار شاہد کی شاہراہ عام پر ہوائی فائرنگ کرتے ویڈیوز سامنے آ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل شاہد موبائل سکواڈ میں تعینات ہے،کانسٹیبل شاہد گاڑیوں کو روک کراپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرتا رہا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کانسٹیبل شاہد کی ہوائی فائرنگ سے متعلق ویڈیو پر کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور متعلقہ اہلکار کو سزا دی جا چکی ہے مذکورہ ویڈیو چند ماہ قبل پہلی مرتبہ منظر عام پر آنے کے بعد ایس پی صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل شاہد کو معطل کیا اور انکوائری کا حکم دیا۔ انکوائری مکمل ہونے پر کانسٹیبل کو محکمانہ سزا دی گئی جس کے بعد وہ بحال ہوا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ واقعہ کی پرانی ویڈیو کو ایک مرتبہ پھر غیر پیشہ ورانہ انداز میں نشر کرنا افسوسناک ہے۔ میڈیا سے توقع ہے کہ وہ خبر نشر کرنے سے قبل متعلقہ فریق کا مو?قف ضرور شامل کرے لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا سخت اور مو?ثر نظام موجود ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔