بلتستان میں نگران وزیرا علیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں مشاور ت

گلگت (خصوصی رپورٹ )نگران وزیراعلی گلگت بلتستان کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت کا آغاز ہوگیا۔نگران وزیراعلی کیلئے وفاقی وزیر امور گلگت بلتستان انجنئیر امیر مقام سے وزیراعلی گلگت بلتستان اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ہورہی ہے۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہوگی، نگران وزیراعلی 25 نومبر کو زمہ داری سنبھال لینگے۔