گاڑیوںکے پرکشش نمبروں کی آن لائن رجسٹریشن شروع

 ی آکشن نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف، شہری گھر بیٹھے اپنی پسند کی نمبر پلیٹس حاصل کر سکیں گے
 ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے کاروں اور موٹر سائیکلوں کے نمبروں کی نیلامی کی جاری 
 لاہور(خصوصی رپورٹ ) پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے دلکش اور منفرد گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبرز حاصل کرنے کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے شہری 30 نومبر تک رجسٹریشن کرا کے اپنی پسند کا نمبر حاصل کر سکتے ہیں۔یہ سہولت نئی ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے دستیاب ہے، جو محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے اشتراک سے تیار کی ہے۔ اس نظام کے تحت کاروں اور موٹر سائیکلوں دونوں کے رجسٹریشن نمبرز کی نیلامی آن لائن کی جا رہی ہے، اور کامیاب بولی دہندگان کی تفصیلات ایپ پر عوامی طور پر دستیاب ہوں گی۔چیئرمین PITB فیصل یوسف نے بتایا کہ ای آکشن سسٹم نے پورے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور سہل بنا دیا ہے، جس سے شہری اپنے گھروں میں بیٹھے آسانی سے حصہ لے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم پورے طریقہ کار کو جدید بنا کر شہریوں کے لیے مؤثر اور آسان بناتا ہے