ویب ڈیسک: امریکی خاتون فٹبالر لورین ٹرنر کا روڈ حادثے میں زخمی ہونے کے تقریباً 6 ہفتے بعد انتقال ہوگیا۔
کیلیفورنیا اسٹیٹ فلرٹن یونیورسٹی کی 19 سالہ فٹبال اسٹار لورین 27 ستمبر کو ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوئیں، جب ان کی الیکٹرک موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے کے نتیجے میں ان کے سر میں شدید چوٹیں آئیں، اور وہ کئی ہفتوں تک آئی سی یو میں رہیں۔ حادثے کے دوران ان کی ایک اور ساتھی بھی زخمی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق، لورین ٹرنر کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور انہوں نے کئی علاج کیے، لیکن زخموں کی شدت کے باعث وہ چھ ہفتے بعد آج صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کی وفات کی خبر ان کے خاندان اور دوستوں کے لیے بہت افسوسناک ہے۔ لوین کے اہل خانہ نے اس المناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کے لیے دعا کریں۔ لورین ایک باصلاحیت اور مستقبل کی امید تھیں، اور ان کا انتقال فٹبال کمیونٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔