لاس ویگاس(آئی این پی)کیا آپ نے کبھی سوچا کہ موسیقی کا ذائقہ کیا ہوسکتا ہے؟اگر ہاں تو اب یہ جاننا ممکن ہے یا یوں کہہ لیں کہ کسی حد تک ممکن ہے۔جی ہاں واقعی لولی پاپ اسٹار نامی ڈیوائس آپ کے دانتوں کے ذریعے موسیقی پلے کرتی ہے۔ایک کمپنی نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر یہ انوکھی ڈیوائس پیش کی۔9 ڈالرز کا لولی پاپ بون کنڈکشن کو استعمال کرکے موسیقی کو اندرونی کان میں بجاتی ہے جبکہ میٹھا کھانے کا شوق بھی پورا ہو جاتا ہے۔لاوا ٹیک برانڈز نے اسے تیار کیا ہے اور ایک بار ہی استعمال کیا جاسکتا ہے