امریکہ نے سب سے بڑا جنگی جہاز بحیرہ کریبیئن میں تعینات کردیا

 یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ  لاطینی امریکہ اور کریبین کے علاقوں کو دیکھے گا:غیر ملکی خبررساں ادارہ
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے دنیا کے سب سے بڑے جنگی بحری جہاز یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ کو بحیرہ کریبین میں تعینات کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  اس ضمن میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ جنوبی کمانڈ کے علاقے میں داخل ہو گیا ہے جو لاطینی امریکہ اور کریبین کے علاقوں کو دیکھے گا۔