واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورکرز ویزا پالیسی سے متعلق اپنے سابقہ بیانیے پر یو ٹرن لے لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے حیران کن طور غیر ملکی ہنر مند ملازمین کی اہمیت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کچھ شعبوں میں غیر ملکی ٹیلنٹ کی ضرورت ہے۔ایچ ون بی ویزا پر عائد پابندیوں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا طویل عرصے سے بیروزگار امریکی شہریوں کو مناسب تربیت کے بغیر مینوفیکچرنگ اور دفاع جیسے پیچیدہ شعبوں میں شامل نہیں کر سکتا۔