برازیل : کوپ 30 کے دوران احتجاج، عوام اور اہلکاروں میں جھڑپیں

 مظاہرین  کا جنگلات کے تحفظ، زمینوں کے حقوق اور کارپوریٹ سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ 
 بزازیلیہ (آئی این پی )اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام کوپ 30 ماحولیاتی سربراہی اجلاس کے دوران درجنوں مقامی مظاہرین نے  اجلاس کے مقام پر زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے جنگلات کے تحفظ، زمینوں کے حقوق اور کارپوریٹ سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برازیل کے ایمیزون شہر بیلیم میں جاری اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سربراہی اجلاس کوپ 30 کے باہر منگل کو درجنوں انڈیجینس مظاہرین نے زبردستی احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں یو این کمپانڈ میں داخل ہونے دیا جائے جہاں دنیا بھر سے آئے ہزاروں مندوبین اجلاس میں شریک ہیں۔