لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30اجلاس میںپنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ستھرا پنجاب اور ای موبلٹی کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔ کوپ30 اجلاس کے شرکاء کو پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارمز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیلم میں کوپ 30 کانفرنس کے دوران اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گی ۔