گلگت حادثہ: 12 لاشیں لاپتہ، ورثاء کا احتجاج، شاہراہ قراقرم بند

گلگت حادثہ: 12 لاشیں لاپتہ، ورثاء کا احتجاج، شاہراہ قراقرم بند

ویب ڈیسک:گلگت کے علاقے تھلیچی میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران باراتیوں سے بھری مسافر کوسٹر دریائے سندھ میں جا گری، جس کے نتیجے میں دلہا سمیت 26 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ کوسٹر گلگت سے چکوال جا رہی تھی اور اس میں شادی کے تقریباً 30 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، لیکن تاحال 12 افراد کی لاشیں دریا سے نہیں مل سکیں۔حادثے کے بعد، جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشیں چکوال روانہ کر دی گئیں، جبکہ 10 افراد کی نماز جنازہ استور میں ادا کی گئی۔ ورثاء نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاخیر اور غیر فعال امدادی اقدامات پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ورثاء کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ لاپتہ افراد کی لاشیں جلد بازیاب کی جا سکیں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، اور مظاہرین انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔