اسکردو-گلگت شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند، پیٹرول سپلائی متاثر

اسکردو-گلگت شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند، پیٹرول سپلائی متاثر

اسکردو-گلگت روڈ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں پیٹرول کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ بند ہونے سے تیل کی ترسیل رک گئی ہے، جس کی وجہ سے کئی پیٹرول پمپس پر ایندھن کی قلت پیدا ہو گئی اور بعض اسٹیشنز بند ہو گئے ہیں۔انتظامیہ اور متعلقہ ادارے ہیوی مشینری کے ذریعے راستہ بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اسکردو-گلگت شاہراہ آج دوپہر تک ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔