گوگل نے پاکستان میں اپنی نئی سروس "گوگل والٹ" متعارف کرادی ہے جو صارفین کو محفوظ اور آسان ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے گی۔
گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ یہ سروس صارفین کو مختلف کارڈز، بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، اور دیگر اہم اشیاء ذخیرہ کرنے کی سہولت دے گی۔ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حامل صارفین اپنے بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے صارفین کو ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں آسانی ملے گی۔فرحان قریشی نے مزید کہا کہ گوگل والٹ کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بڑھاوا دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور اس سے صارفین کو تیز، محفوظ اور مؤثر طریقے سے ادائیگیاں کرنے کا موقع ملے گا۔ ان کے مطابق، پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور گوگل والٹ ایک نئے اور محفوظ طریقے سے صارفین کو خریداری اور سفر کے دوران سہولت فراہم کرے گا۔