سید یوسف رضا گیلانی انٹرپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

سید یوسف رضا گیلانی انٹرپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔

 یہ عالمی فورم جنوبی کوریا کے شہر سیول میں قائم ہے اور اس کا مقصد دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینا، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانا، اور عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورۂ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا، جس میں ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے زیرِ اہتمام سیول میں ہونے والی کانفرنس میں 150 ممالک کے 500 مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز شرکت کریں گے۔سید یوسف رضا گیلانی کو ان کی وژنری قیادت کے اعتراف میں ایک خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا، جس سے ان کی عالمی سطح پر پارلیمانی مسائل پر توجہ اور اثر و رسوخ کا اعتراف کیا گیا ہے۔