کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے دیگر شہروں میں سموگ سے پریشان شہریوں کو کراچی منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہیان کاکہناتھاکہ پاکستانیو کراچی آجا ئو ،انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے شہروں میں آلودگی کی تفصیل بھی شیئر کی جس میں بڑے شہروں میں اے کیو آئی پوائنٹس کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔