ٹویٹ کاسکرین شاٹ شیئر کردیا جس میں پشاور،ملتان،لاہور،راولپنڈی،ہری پور،اسلام آباد اور کراچی کا اے کیو آئی لیول بتایا گیا ہے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سموگ شہریوں کا روگ بن چکا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو کراچی آنے کی دعوت دی ہے۔ ٹوئٹ میں ایئرکوالٹی انڈیکس کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں پشاور،ملتان،لاہور،راولپنڈی،ہری پور،اسلام آباد اور کراچی کا اے کیو آئی لیول بتایا گیا ہے۔ سکرین شاٹ کیساتھ بلاول نے عنوان میں لکھا ہے پیارے پاکستانیو کراچی منتقل ہوجاؤ۔ کیونکہ صرف کراچی کا ایکیوآئی 78 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور اور ملتان کا ایکیوآئی 500 سے زیادہ اور لاہور کا 479 ہے۔ اسی طرح راولپنڈی 302، ہری پور 272 اور اسلام آباد کا 262 ہے۔ اس ٹوئٹ کے ردعمل بھی آرہے ہیں۔ شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے یہ اب تک کی بنا سوچ، بنا دل کے کسی سیاستدان کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ ہے۔