نہروں پر سیاست سندھ کا کام، پیپلزپارٹی گھریلو جھگڑے میڈیا میں نہ لائے: عظمیٰ بخاری

نہروں پر سیاست سندھ کا کام، پیپلزپارٹی گھریلو جھگڑے میڈیا میں نہ لائے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ والے کہتے ہیں ہمارا پانی ہے، آپ کہتے ہیں یہ پنجاب کا پانی ہے، پیپلز پارٹی پہلے آپس میں طے کر لے کہ یہ کس کا پانی ہے۔

 آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی لڑائی نہیں لڑ سکتے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہمیشہ نہروں پر سیاست کرنا سندھ کا کام رہا ہے لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہوتا۔ کسانوں کے حقوق کے لیے بات کرنے سے پہلے یہ چیک کر لیں کہ کسان آپ کے ساتھ ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نہ کسی کا حق چھینتا ہے اور نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے، لہٰذا وزیراعلی پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی کو صدر پاکستان سے سوالات کرنے چاہئیں۔ عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر کی لڑائی میڈیا پر نہ لڑیں۔