اسلام آباد میں سموگ کے خطرے کے پیش نظر کارروائیاں شروع

اسلام آباد میں سموگ کے خطرے کے پیش نظر کارروائیاں شروع

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

 انتظامیہ نے شہر کے نواحی علاقوں میں آلودگی کے اہم سبب بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بھٹہ سیل کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے تاکہ سموگ کی شدت کو کم کیا جا سکے۔ پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (PEPA) نے سموگ سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی ہے، جس کے تحت بھٹوں سے دھویں کا اخراج، ٹھوس فضلے اور زرعی فضلے کو جلانے پر پابندی عائد کی جائے گی۔پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے حکومت کو خط میں سفارش کی ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے آئندہ چار ماہ تک دفعہ 144 نافذ کی جائے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ای پی اے ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔