شاہد کپور نے ممبئی میں اپنا پرتعیش اپارٹمنٹ کرایہ پر دے دیا

شاہد کپور نے ممبئی میں اپنا پرتعیش اپارٹمنٹ کرایہ پر دے دیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے ممبئی کے فیشن ایبل علاقے 360 ویسٹ ورلی میں واقع اپنا پرتعیش اپارٹمنٹ 20 لاکھ روپے سے زیادہ ماہانہ کرایہ پر دے دیا ہے۔

 یہ اپارٹمنٹ اوبرائے رئیلٹی کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہے، جس کا رقبہ تقریباً 501.21 اسکوائر میٹر ہے، اور اس کا کارپٹ ایریا 573.78 اسکوائر میٹر ہے۔ اس اپارٹمنٹ میں تین کار پارکنگ اسپیس بھی موجود ہیں۔شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا کپور نے یہ اپارٹمنٹ مئی 2024 میں 58 کروڑ 60 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ نومبر 2024 میں رجسٹر کیا گیا ہے، جو 60 مہینے کی مدت کے لیے ہے۔ اس معاہدے میں ابتدائی سکیورٹی ڈپازٹ 1 کروڑ 23 لاکھ روپے وصول کیا گیا ہے۔