ویب ڈیسک:پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر فائز ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو ماہ اور پندرہ دن باقی ہیں، اور وفاقی حکومت نئے الیکشن کمشنر کے تقرر کے حوالے سے غور و فکر میں مصروف ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ امیدواروں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر جنوری کے آخر میں سبکدوش ہو جائیں گے، جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔