قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں منسوخ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں منسوخ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال

حکومتِ پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیے ہیں۔

 یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کے دوران پاکستانی حکام نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی شناختی دستاویزات منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی۔یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اکتوبر 2023 میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کیا گیا اور ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کے دوران قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے بدمزگی اور حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس واقعے کے بعد حکومت نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کی شناختی دستاویزات منسوخ کر دی تھیں، تاہم اب ان دستاویزات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔