بھارتی فورسز اور مانواز باغیوں کی جھڑپ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک

   نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی سکیورٹی فورسز اور مانواز باغیوں کے درمیان جنگلاتی علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے  کے مطابق بھارت کے وسائل سے مالا مال وسطی علاقوں میں پسماندہ مقامی لوگوں کے حقوق کے لیے لڑنے والے نکسل باغیوں کی دہائیوں سے جاری شورش میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔