عوام کو سموگ کے رحم وکرم نہ چھوڑا جائے، پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آرہی،سردارسلیم حیدر
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، پنجاب حکومت کہیں نظر نہیں آرہی۔گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی اراکین پارلیمنٹ اور مہمند ایجنسی لویہ جرگہ کے وفد نے ملاقات کی جس میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے ثمینہ خالد گھرکی، سابق ایم این اے چودھری منظور احمد، ایم پی اے قاضی احمد سعید، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورنگزیب برکی، عزیز الرحمن چن اور مہمند لویہ جرگہ کے وفد میں حاجی صنوبر خان، سرفراز خان، اکبر خان اور سعید خان شامل تھے۔دوران ملاقات گورنر پنجاب نے کہا کہ سموگ میں عوام کو سموگ کے رحم وکرم نہ چھوڑا جائے، پنجاب حکومت حالات کی سنگینی کو سمجھے، عوامی مسائل اور سموگ جیسی صورتحال پر عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔