ٹاور دوبارہ لگانے کیلئے چھٹی مرتبہ ایک ماہ کی مہلت مانگی تھی جو دسمبر میں ختم ہوگئی
مظفرآباد( آئی این پی ) عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر منگل کو آزادکشمیر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹرڈائو ن ہڑتال کی گئی ۔عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کی کال دی گئی تھی ۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے بندرہے ،سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ۔محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے مطابق گزشتہ سیلاب کے دوران باغ میں واپڈا کے گرڈ اسٹیشن کا ایک ٹاور تباہ ہوگیا تھا، ٹاور نہ ہونے کی وجہ سے بجلی پورے لوڈ کے ساتھ استعمال نہیں ہو رہی جس کے باعث لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ آئیسکو نے ٹاور دوبارہ لگانے کیلئے چھٹی مرتبہ ایک ماہ کی مہلت مانگی تھی جو دسمبر میں ختم ہوگئی۔