سیول (آن لائن)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں دوسرے دن بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدید برفباری کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 5، جبکہ زخمی افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔سیول میں پڑنے والی ریکارڈ برفباری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے