ممبئی (آئی این پی )بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تاہم بھارتی کرکٹ صحافی ایل پی کے ساہی نے کہا ہے کہ کرکٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پسند ہے جب کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف بھی اس کھیل کے دیوانے ہیں اور دونوں ہی رہنماوں کے درمیان دوستانہ روابط ہیں۔ایک انٹرویو میں ایل پی ساہی نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کو ایک ٹیلی فون کال کر لیں تو یہ فون کال بھارتی کرکٹ ٹیم کے 16 سال بعد پاکستان آنے کا راستہ کھول سکتی ہے۔ یہی آخری اور بہترین آپشن بھی ہے۔