لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی صحافی چندر شیکھر کا کہنا ہے کہ بھارت یہ سمجھ لے کہ پاکستان کے بغیر ورلڈ کرکٹ نہیں چل سکتی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی چندر شیکھر کا کہنا ہے کہ تی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو درکنار نہیں کرسکتے، یہ جو لوگ آج کل ایکس پر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی اوقات کیا ہے، پاکستان کی اوقات بہت زیادہ ہے جب بھارت اور پاکستان کا میچ ہوتا ہے تو اس سے بڑا کوئی مقابلہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ یہ میں بار بار کہتا ہوں کہ کھیل میں کسی ایک ملک کی مینوپلی نہیں ہونا چاہیے چاہے وہ میرا ملک ہی کیوں نہ ہو۔چندر شیکھر نے کہا کہ آئی سی سی نے آئرلینڈ کو کھیلنے کے لیے خط لکھا انہوں نے صاف انکار کردیا، آٹھ اہم ملک ہیں دو کو نکل گئے پھر کھیلے گا کون آپ ہی لوگ آپس میں کھیلتے رہنا، ایک رنجی ٹرافی کی ٹیم بنا دینا اس میں انگلینڈ، آسٹریلیا رکھ دینا اور کھیلتے رہنا۔