پاکستانی اداکارہ سجل علی کے نئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور مداح ان کے منفرد انداز کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ شارٹ بوائے کٹ ہیئر اسٹائل اور ہائی کالر لباس میں نظر آئیں۔ سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں “11:11 Hi” لکھا جبکہ اپنی بہن صبور علی کو بھی ٹیگ کیا۔سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بغیر میک اپ مرر سیلفیز بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے پُراعتماد اور قدرتی انداز کو سراہتے ہوئے اسے “مین کریکٹر انرجی” قرار دیا۔شوبز شخصیات کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ صبور علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، “یہی تو میں چاہتی تھی”، جبکہ اشنا شاہ نے کہا، “کچھ دلچسپ ہونے والا ہے۔”
اس کے علاوہ امر خان اور سعدیہ غفار سمیت دیگر فنکاروں نے بھی سجل علی کے نئے لک کو سراہا۔مداحوں کا کہنا ہے کہ سجل علی کا یہ نیا انداز غیر متوقع لیکن انتہائی شاندار ہے، جبکہ بعض صارفین اسے ان کی زندگی یا کیریئر کی نئی شروعات سے تعبیر کر رہے ہیں۔