قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا 52 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 14 بل پیش کیے جائیں گے اور 2 بلوں کی منظوری دی جائے گی۔
ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و الاؤنسز ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی شامل ہے، جو رومینہ خورشید عالم پیش کریں گی۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی امتحانی بورڈ ترمیمی بل 2024، تحفظ والدین بل 2025، گھریلو تشدد کی روک تھام و تحفظ بل، اور اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی سے متعلق پرامن اجتماع امن و عامہ ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔مزید برآں، قومی اسمبلی کے اجلاس میں نجی ایئر لائنز کی جانب سے مختلف ایئر روٹس پر پروازیں نہ چلانے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس، پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کا بل، ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024، نیشنل فارنزکس ایجنسی کے قیام کا بل، اور ملک میں سست انٹرنیٹ اسپیڈ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہیں۔ان بلوں اور موضوعات پر بحث و مباحثہ آج کے اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔