بھارتی کنڑ انڈسٹری کے اداکار اور پروڈیوسر دلیپ راج 47 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں اچانک شدید دل کا دورہ پڑا جس کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز ان کی جان نہ بچا سکے۔ اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔دلیپ راج کو 2007 میں فلم ملانا کے ذریعے شہرت ملی، جس میں انہوں نے معروف اداکار پونیت راج کمار کے ساتھ کام کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے یو ٹرن اور بوائے فرینڈ سمیت کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے۔اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ پروڈکشن کے شعبے میں بھی سرگرم رہے اور اپنے بینر “ڈی آر کری اییشنز” کے تحت ٹی وی سیریلز بھی پروڈیوس کرتے رہے۔