شاٹ سرکٹ سے خرگوشوں کے پنجرے میں آگ

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) فرید نگر میں شارٹ سرکٹ کے باعث خرگوشوں کے پنجرے میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئیقابو پاکر خرگوش ریسکیو کرلئے۔محلہ فرید نگر میں ایک گھر کی چھت پر قائم لکڑی کے شیڈ میں موجود خرگوشوں کے پنجرے میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو کی فائر ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔