قصور(خصوصی رپورٹ) قصور کے نواح میں شاٹ سرکٹ سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور کے نواح نظام پورہ میں صابری ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور 20منٹ کے اندر قابو پالیا۔ آگ مبینہ طورپر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے فیکٹری کے ایک کمرے میں لگی۔