چک جوایا بلوچ:شاٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی

حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا کے نواحی علاقے چک جوایا بلوچ میں شہری اعجاز احمد کے گھر میں اچانک شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نیچند ہی لمحوں میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تمام گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، جس سے بڑے نقصان اور ممکنہ جانی حادثے سے بچا ئو ممکن ہوا اور کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔