لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نیرجسٹرار یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست پرآئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرلیا، درخواست گزار کے وکیل نے مو?قف اپنایا ہ جمیل عاصم کی ماسٹر ان آئی ٹی کی ڈگری نجی یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی گئی، جسکا لاہور کیمپس ہائر ایجو کیشن کمیشن سے منظور شدہ نہیں تھا ،یونیورسٹی بھی لاہور کیمپس سے لا تعلقی کا اظہار کر چکی ہے،لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ اس کیمپس کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے ،یونیورسٹی لاہور کا کیمپس غیر منظور شدہ قرار اور بند ہو چکا ہے تو جمیل عاصم کی ڈگری اصلی کیسے ہو گئی؟ جعلی ڈگری ہونے کی بنا پر جمیل عاصم یونیورسٹی کے رجسٹرار جیسے اہم عہدے پر کیسے تعینات رہ سکتا ہے ؟