واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ آج (بدھ) چین کے دورے پر پہنچیں گے، امریکی صدر کے دورہ چین کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ترجمان وائٹ ہائو س کے مطابق صدر ٹرمپ کے اعزاز میں جمعرات کو عشائیہ دیا جائے گا، امریکا چین مشترکہ تجارتی سرمایہ کاری بورڈ پر کام کریں گے۔ترجمان وائٹ ہائو س کا مزید کہنا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان ایرو سپیس اور توانائی کے شعبوں پر بات ہوگی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے C-17 گلوب ماسٹر III طیارے بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے