صدر زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔بیجنگ ایئر پورٹ پر چین کے وزیر خزانہ لان فو آن نے استقبال کیا ، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے ، پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ بھی استقبال کرنے والوں میں شامل ، یاد رہے صدر مملکت 4 سے 8 فروری تک دورہ چین پر ہیں ، نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔