پناہ گزین کو رہائش، ہوٹلز مالک ارب پتی بن گیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں پناہ گزینوں کے ہوٹلوں کا بادشاہ ارب پتی بن گیا، مہاجرین کی  رہائش سے یومیہ 48 لاکھ پاؤنڈ کمانے لگا۔برطانیہ میں تارکینِ وطن کو عارضی رہائش فراہم کرنے والی کمپنی Clearsprings Ready Homes کے مالک گراہم کنگ سرکاری معاہدوں کے ذریعے ارب پتی بن چکے ہیں۔ 57 سالہ گراہم کنگ کی دولت اب 1 ارب پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔برطانوی وزارتِ داخلہ سے وابستہ ان کی کمپنی کو پناہ گزینوں کو رہائش فراہم کرنے کے عوض یومیہ 48 لاکھ پاؤنڈ ادا کیے جاتے ہیں، جب کہ کمپنی کا سالانہ کاروبار 1.7 ارب پاؤنڈ تک پہنچ چکا ہے۔ڈیلی میل کے مطابق 2024ء￿  میں برطانیہ میں پناہ کی درخواست دینے والوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 138 تک پہنچ گئی، جو کہ 2023ء￿  میں 91 ہزار 811 تھی۔ہاجرین کے اس ریکارڈ اضافے کے باعث حکومت نے رہائش کے لیے 222 ہوٹل استعمال کیے، جن میں 38 ہزار سے زائد افراد کو رکھا گیا، جبکہ دیگر 66 ہزار مختلف اقسام کی رہائش میں موجود ہیں۔گراہم کنگ کی کمپنی نے 2024ء￿  میں 119.4 ملین پاؤنڈ منافع کمایا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہے