لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی ادارے کھل گئے

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا
لاہور(آئی این پی )پاک بھارت جنگ بندی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے  پیر سے معمول کے مطابق کھل گئے۔ذرائع کے مطابق تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات بھی    شیڈول کے مطابق ہو  ئے ، میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی  شیڈول کے مطابق لیا گیا ۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا