سعودی ولی عہد اور شامی صدر کا اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال

    ریاض(یواین پی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شامی صدر احمد الشرع نے اقتصادی معاملات کے حوالے سے فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد نے شام کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے میں مملکت کی دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔ اس امر کا اظہار شامی ایوان صدر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شام کی سلامتی و استحکام کی حمایت کی اور ملکی اتحاد کے لیے سیاسی حل کی حوصلہ افزائی کی۔