ملک کو نفرتوں کی نہیں پیار اور محبت کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کے پوسٹر اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے‘صاف شفاف اور پر امن الیکشن چاہتے ہیں
پیپلز پارٹی عوامی جماعت اور وفاق کی علامت ہے‘یکم جون کی صبح راحیل کامران چیمہ کی فتح کی خوشخبری لے کر آئے گی:پریس کانفرنس
لاہور(خصوصی رپورٹر )سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پیپلز پارٹی والے فارم 47 والے نہیں،ہم یہ فارم اب نہیں چلنے دینگے،حکومت ہماری سپورٹ اور ووٹ کی وجہ سے قائم ہے،اس ملک کو نفرتوں کی نہیں پیار اور محبت کی ضرورت ہے،پیپلز پارٹی کے پوسٹر اتارنا فیئر گیم کیخلاف ہے,صاف شفاف اور پر امن الیکشن چاہتے ہیں۔وہ پی پی 52سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ کے مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد قمر زمان کائرہ،ندیم افضل چن،حسن مرتضی،راحیل کامران چیمہ،امتیاز صفدر وڑائچ،ندیم اصغر کائرہ کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔اس موقع پر آصف بشیر بھاگٹ،سید عنایت علیشاہ،تنویر اشرف کائرہ،علی رضا زیدی،اعجاز سمہ،چودھری اختر چھوکر،میاں اظہر حسن ڈار،حاجی فلک شیر،خالد نواز بوبی،چودھری اشرف ،علی سانول،عبدالرزاق سلیمی ,رانا فاروق اشرف،احسن گھمن،کاشف گجر،خواجہ کلیم،وزیر اعوان،ودود ڈار،خالد باجوہ،سردار،حمید درانی، خالد نواز بوبی،اظہر،تسنیم ناصر گجر،رانا رفاقت،راجہ رضوان ڈنڈوت،ڈاکٹر خیام حفیظ،محسن ملہی،اصف خان،نذرحسین شاہ،طیب چٹھہ سمیت ڈویڑنل،ڈسٹرکٹ،تحصیل،سٹی اور الائیڈ ونگز کے عہدیدار اور کارکن،شریک تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا پیپلز پارٹی عوامی جماعت اور وفاق کی علامت ہے۔جو سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔راحیل کامران چیمہ کیلیے یہ اعزاز کی بات ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یکم جون کی صبح راحیل کامران چیمہ کی فتح کی خوشخبری لیکر آئیگی۔عوام پیپلز پارٹی کی قربانیوں اور خدمات کو سامنے رکھ کر ووٹ کا فیصلہ کریں۔پیپلز پارٹی نے کاشتکاروں،مزدوروں کیلیے خدمات سب کے سامنے ہیں۔میڈیا کے سوالوں کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا بھارت نے جب پاکستان کو للکارا تو پیپلز پارٹی سینہ تان کر کھڑی ہو گئی۔پیپلز پارٹی نے ہی عام آدمی کو عزت نفس اور جینے کا درس دیا۔