قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے: نیئربخاری

پاکستان ناقابل تسخیر، کسی بھی بزدلانہ حرکت کے جواب کی بھرپور طاقت رکھتا ہے
اسلام آباد(آن لائن )سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹینز سید نیئر حسین بخاری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے ،قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دیتی رہے گی۔ افواج پاکستان کے بہادر بیٹے اور پاک فضائیہ کے جانبازوں نے  دشمن کو سبق سکھایا ہے۔ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانادرندگی ہے ،پاکستان ناقابل تسخیر، کسی بھی بزدلانہ حرکت کے جواب کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔