کہا جاتا ہے ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے، کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا ؟
میں نے بانی سے کہا شرپسندوں کو دوبارہ جڑیں پکڑنے کا موقع ملا وہ ہماری پالیسیوں کی غلطی ہے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی خیبر پختوانخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے عمران خان کو رہا کئے بغیر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے افطار پارٹی کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کو درپیش مالی مشکلات سے نکال دیا ہے، صوبہ اس وقت 159 ارب روپے سرپلس ہے، صوبہ پنجاب 148 ارب روپے خسارہ میں ہے، ہم صوبہ میں شفافیت لائے ہیں۔ کہا جاتا ہے ہمارے صوبے میں کرپشن ہورہی ہے، اگر کرپشن ہورہی ہوتی تو صوبہ سرپلس ہوتا ؟ ایسی کرپشن تو پھر تمام صوبوں میں ہونی چاہیے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے متعلق میں نے بانی سے کہا کہ شرپسندوں کو دوبارہ جڑیں پکڑنے کا موقع ملا وہ ہماری پالیسیوں کی غلطی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ ہزاروں کلومیٹر کی سرحد ہے، جب میں افغانستان سے مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو مخالفت کی جاتی ہے، پی ڈی ایم حکومت میں بھی طالبان سے بات کرنے کا فیصلہ ہوا، ملک میں بہتری کے لیے قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔