بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو اس کے لئے بہتر ہوگا
بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کے لئے اچھا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جموں وکشمیر میں 93 فیصد مسلمان آبادی تھی، گہری سازش کے تحت جموں کشمیر کا علاقہ پاکستان سے لیاگیا لیکن پاکستان نے واضح کردیا کہ اصل مسئلہ کشمیر کا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جواب دیکھ کر بھارت خوفزدہ ہوا، بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان کے لیے بہتر ہوگا، بھارت جتنا جلدی سمجھے اس کے لیے اچھا ہے۔