10 مئی کو ہر سال یومِ فتحِ پاکستان سرکاری سطح پر منایا جائے:قرارداد میں مطالبہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)ممبرانِ صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی مئی2025 کی عظیم عسکری کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے 10 مئی کو ہر سال "یومِ فتحِ پاکستان سرکاری سطح پر منایا جائے تاکہ نئی نسل کو پاکستان کی عسکری صلاحیت، حکمت عملی اور قربانیوں سے روشناس کرایا جا سکے۔قرارداد میں پاکستان کی مسلح افواج کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش کو پاکستان نے ناکام بنایا۔ پاکستان نے حکمت، تحمل اور اعلی عسکری مہارت کے ذریعے دشمن کو فیصلہ کن شکست سے دو چار کیا۔