ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستانی میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی نے امریکہ کے پائوں پکڑے، کل جماعتی کانفرنس طلب کی جائے :مطالبہ
نئی دہلی (آئی این پی )مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم سے پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی پر فوری استعفی اور کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنمائوں نے کہا ہے نریندر مودی کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پائوں پکڑے۔مسلمان و پاکستان مخالف شیوسینا نے دعوی کیا ہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں گے جو مودی کی ریاست اور حلقہ ہے۔ دوسری جانب بھارت میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پوری صورتحال پر غور کے لئے پوری حزب اختلاف کی طرف سے پارلیمنٹ کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے مودی کو خط ارسال کردیا ہے