پاکستان کا بھارت کیساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن )پاکستان  نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،  آئی ایم ایف کے ساتھ اجلاس بدھ کو ہوگا‘ذرائع کے مطابق ایف بی آر   سپر ٹیکس میں کمی پر بھی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لے گی ،سرمایہ کاری کو ملک میں روکنے کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کی کوشش کی جائے گی، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دوبئی جانے کا خدشہ ہے، ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں،2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پرٹیکس لگایا گیا تھا ،سیمنٹ، اسٹیل، شوگرانڈسٹری، آئل اینڈگیس، ایل این جی ٹرمینل پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا،فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، کیمیکل، بیوریجز، سگریٹ انڈسٹری بھی شامل تھی،اس وقت ملک کی بڑی صنعتوں پر ٹیکس کے علاوہ 10 فیصد سپر ٹیکس عائد ہے ،اس وقت 10 فیصد سپر ٹیکس کو ملا کر بڑی صنعتوں پر ٹیکس شرح 39 فیصد ہے ،ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 8.8 فیصد بڑھ کر10.4 فیصد ہو چکی ہے