پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج میرپور میں دوسرے ون ڈے میچ کے لیے ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔
یچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:15 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کو سیریز میں واپسی کے لیے لازمی فتح درکار ہے، جبکہ بنگلادیش سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور 114 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد بنگلادیش نے ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان سمیت 4 کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔